روزگار کیلیے ایک سال میں ساڑھے 8لاکھ پاکستانی پردیسی ہو گئے

اسلام آباد: ایک سال کے دوران مزید ساڑھے 8لاکھ پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے.

رپورٹ کے مطابق پردیس جانے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پنجاب سے تعلق رکھتی ہے، اعداد وشمار کے مطابق پنجاب سے 4 لاکھ 71 ہزار افراد ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 68 ہزار جبکہ سندھ سے 61 ہزار، آزاد کشمیر سے 30 ہزار، گلگت بلتستان سے 12 ہزار جبکہ بلوچستان سے ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 7ہزار ہے۔

وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد طوری کے مطابق مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے شہری بیرون ممالک جارہے ہیں۔ یہ آٹھ لاکھ پاکستانی کروڑوں ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے