یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری، اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی

یورپ اس وقت شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے جہاں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ ہیٹ ویو مزید دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔

اسپین میں اس گرمی کی لہر کے باعث 21 جون سے اب تک 327 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں جون کے مہینے کے دوران زیادہ سے یادہ درجہ حرارت کے کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ چکے ہیں۔

برطانیہ میں بھی آج مسلسل تیسرے روز جون کے گرم ترین دن کا ریکارڈ قائم ہوا، برطانوی میڈیا کے مطابق آج درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نیدرلینڈز میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے باعث شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ بیشتر اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

فرانس شدید گرمی کی لہر کے دوران دریاؤں اور نہروں میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 55 تک پہنچ چکی ہے۔

یورپ بھر میں آج تقریباً 15 کروڑ افراد 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت کا سامنا کر سکتے ہیں جبکہ سائنس دانوں نے حالیہ گرم موسم کو یورپ میں اب تک کی بدترین گرمی کی لہر قرار دی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے