ڈالر کی قدر میں 14.34 روپے کی بڑی کمی

کراچی: کئی روز کی اونچی اڑان کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 14.34 روپے گھٹ کر 284.59 روپے کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ ملک میں دو روز سے جاری سیاسی کشیدگی, مختلف علاقوں اور شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتاریوں سے بگڑتی ہوئی صورتِحال نے ناصرف معاشی حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے بلکہ روپیہ کو تاریخ ساز حد تک بے قدر کردیا ہے۔ گزشتہ 13مہینوں میں روپیہ کی 63.45 فیصد ڈی ویلیوایشن ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستانی کرنسی کی قدر میں اس بڑی گراوٹ سے ملک میں آنے والے ہفتوں میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر صرف 4.4 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ معاشی اشاریے معیشت کا پہیہ سست ہونے کی نشاندہی کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے