چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں: اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے جاری مظاہروں سے آگاہ ہیں اوروہ تمام فریقوں سے تشددسے اجتناب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کیخلاف کارروائی کے دوران قانون کی حکمرانی کا احترام کیاجائے، انتونیو گوتریس۔ فوٹو: فائل

فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنے سمیت حکام پرزور دیتے ہیں کہ وہ سابق وزیر اعظم کیخلاف کی جانے والی کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے