میکسیکو؛ چرچ کی چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ایک چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران چھت گرگئی اور ملبے تلے 60 سے زائد افراد دب گئے جن میں سے 9 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے چرچ کی چھت اُس وقت گری جب وہاں 100 سے زائد افراد ایک دعائیہ تقریب میں شریک تھے۔ ملبے تلے دبنے والوں میں پادری، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں لگتا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ چرچ کی عمارت کی ساختی بناوٹ درست نہ ہونے کے باعث چھت منہدم ہوئی۔
امدادی کاموں کے دوران چھت کے ملبے سے 9 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 50 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہری حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں نیشنل گارڈ، پولیس، سول ڈیفنس اور ریڈ کراس کے اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ریسکیو اہلکار ملبے میں پلرز کے نیچے رینگتے ہوئے زخمیوں تک پہنچے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چرچ کے بقیہ حصے کی گرنے کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن سست رفتاری کرنا پڑا۔ شہریوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اور لکڑی کے بڑے ٹکڑوں کی مدد سے ملبے کو ہٹاکر زخمیوں تک پہنچنے کی کوشش کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے