ایسی کئی کائناتیں بھی ہیں جہاں وقت الٹا چل سکتا ہے

دو امریکی ماہرینِ کونیات (کوسمولوجی) نے کہا ہے کہ ہماری کائنات کی طرح کئی کائناتیں موجود ہوسکتی ہیں جہاں وقت الٹی سمت کی جانب چل رہا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس وقت ہمارا گزار ہوا ماضی وہاں بیت رہا ہو۔

امریکی ماہرین کے مطابق ایک متبادل کائنات میں وقت کی سمت الٹی ہوسکتی ہے اور یہ پہلے سے موجود اور دیکھے بھالے سادہ کائناتی اصولوں سے ثابت ہوچکی ہے جب کہ یہ کائنات ہماری کائنات سے الگ دور بہت دور موجود ہوسکتی ہے۔ کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر یہ نظریہ پیش کیا ہے جس کے تحت خود فزکس کے اصولوں کے تحت وقت کی سمت کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتی، یعنی وقت کے الٹے بہنے کا عمل خود سائنس کے مروجہ اصولوں کے تحت ہوسکتا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کائنات یا کسی بند نظام میں بگاڑ ( اینٹروپی) بڑھتا ہے ۔

ماڈل (ریاضیاتی) کے تحت ماہرین کے ذرات کی متعین تعداد کو ایک لامتناہی (انفنٹ) کائنات میں رکھا اور مختلف ذرات کو مختلف رفتار دی اور ان پر وقت کی سمت کا تعین بھی کیا۔ نصف ذرات ایک خاص سمت میں بکھرے اور اینٹروپی بڑھائی جب کہ آدھے درمیان میں ہی جمع رہے اور اینٹروپی کم دکھائی۔ اس طرح ذرات پر دو طرح کے وقت نظر آئے جو بتاتے ہیں کہ وقت الٹی سمت بھی بہہ سکتا ہے۔ یہی نظریہ کہتا ہے کہ وقت تھم بھی سکتا ہے یعنی اس کی رفتار صفر بھی ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اسی ماڈل کے تحت ہماری ایک کائنات کے ساتھ کئی دوسری کائناتیں بھی موجود ہوسکتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے