لودھراں: نجی اسکول کے پرنسپل کی طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج

لودھراں میں نجی اسکول کے پرنسپل کو طالبہ سےمبینہ زیادتی کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لودھراں کے نجی اسکول میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بچی کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق والد کا دعویٰ ہے کہ پرنسپل کی دھمکی پربیٹی 9 ماہ تک خاموش رہی اور کچھ نہیں بتایا۔

پولیس نے بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد متاثرہ لڑکی کے سیمپل پی ایف ایس اے کو بھجوادیے ہیں جب کہ پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے