مردوں کے لئے سرکاری فرمان ؛دو شادیاں رچاؤ یا جیل جاؤ

ایریٹریا……افریقی ملک ایریٹریا میں مردوں کے لیے بیک وقت دو شادیاں کرنے کا سرکاری فرمان جاری کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی تو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔

جی ہاں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری فرمان کے مطابق ملک کے مفتی اعظم کی جانب سے جہاں مردوں کو بیک وقت دو شادیاں رچانے کا پابند کردیا ہے وہیں پہلی بیویوں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ مجازی خداؤں کو دوسرا بیاہ رچانے کی اجازت دیں ورنہ جیل کی ہوا کھائیں۔

یہ انوکھا فرمان اس لیے جاری کیا گیا کیونکہ ایریٹریا میں مردوں کی تعداد انتہائی کم ہے اور کئی خواتین دلہن بننے کے انتظار میں بوڑھی ہوتی جارہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے