این اے 122 میں ووٹر لسٹوں تک رسائی کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو ملی رسوائی . پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کی جانب سے جمع کروائے جانے والے ووٹَر کے حلف نامے جعلی نکلے ۔
دھاندلی پر سیاست کرنے والی جماعت پی ٹی آئی کا الزام تھا کہ این اے 122 میں ضعمی انتخابات میں پڑے پیمانے پر ووٹ حلقے سے منتقل کئے گئے جس کہ وجہ سے پی ٹی آئی کو شکست ہوئی اور حکومتی جماعت یعنی پاکستان مسلم لیگ ن کے امیداو سردار ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے ۔
علیم خان نے مختلف افراد کے تقربیا سو حلف نامے الیکشن کمشن کو پیش کیئے جس میں اعتراف کیا گیا تھا کہ یہ لوگ این اے 122 کے ووٹر تھے اور ضمنی انتخابات سے قبل زبردستی ووٹ منتقل کیے گئے مگر جب الیکشن کمیشن نے نادرا سے تصدیق کرائی تو پتہ چلا کہ ان تمام افراد کا تعلق تو لاہور کے کسی حلقے سے ہے ہی نہیں بلکہ یہ افراد تو سوات ،دیر اور دیگر شہروں کے رہائشی ہیں ۔
کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے نہ صرف علیم خان نے کمیشن کا وقت ضائع کیا بلکہ کمیشن عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف تین سال سے زائد قید اور جرمانےجیسی سزا کا حق بھی رکھتا ہے ۔
ووٹ منتقل کیے گئے یا نہیں اس بات کی فیصلہ ہونا تو باقی ہے مگر اب خان صاحب کیا بولیں گے علیم خان کی اس دھاندلی کے بارے میں ؟؟؟