فتور، 12 فروری سے

مشہور برطانوی ناول نگار چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ‘دی گریٹ ایکسپیکٹیشنز’ پر مبنی بالی وڈ فلم ‘فتور’ 12 فروری کو دنیا بھر کے سینماؤں کی زینت بن رہی ہے۔

فلم کے اہم اداکاروں میں کترینہ کیف، ادیتیہ رائے کپور اور تبو شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات ابھیشیک کپور نے دی ہیں۔ فلم کی عکسبندی کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں میں کی گئی ہے۔ فلم میں ادیتیہ راؤ حیدری، لارا دتہ اور راہول بھٹ نے بھی کام کیا ہے۔

image001 (1)

فلم کے پہلے ٹریلر میں کترینہ کیف، ادیتیہ رائے کپور اور تبو شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ابھرتے ہوئے آرٹسٹ نور (ادیتیہ رائے کپور ) اور فردوس (کترینہ کیف) کی محبت کی داستان ہے۔ ان کی محبت کے درمیان میں بیگم حضرت (تبو) حائل ہیں۔

اس فلم میں کترینہ کیف اور ادیتیہ رائے کپور کے درمیان کیمسٹری بہت طاقتور دکھائی دے رہی ہے، جبکہ تبو نے بھی اپنے کردار کو مضبوطی سے تھاما ہوا ہے۔

فلم کی موسیقی امیت تری دیوی نے ترتیب دی ہے۔

فلم کا ٹاٹئٹل سونگ ‘یہ فتور میرا’ ریلیز ہو چکا ہے، جسے اریجیت سنگھ نے گایا ہے۔ یہ گانا فلم کی مرکزی کاسٹ پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کے دیگر گانوں میں پشمینہ، ہمیناستو، ہونے دو بیٹیاں، تیرے لیے ہیں جبکہ رنگارے کو دو زبانوں ہندی اور انگریزی میں ریلیز کیا جاچکا ہے۔

image001 (3)

اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم سائن کرنے سے پہلے فلم کا سکرپٹ بغور پڑھا تھا۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے ناول پڑھا ہواہے اور اس سے قبل اس ناول پر مبنی بنائی جانے والی فلمیں بھی دیکھ چکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ‘میں نے اب تک جتنی بھی رومانوی کہانیاں پڑھی یا دیکھی ہیں میرے لیے ان میں یہ سب سے زیادہ رومانوی کہانی ہے۔ اس لیے میں نےفورا ہی اس فلم کا حصہ بننا چاہا کیونکہ میرا خیال ہے کہ رومانس اور جزبات سب ہی کو پسند ہوتے ہیں۔’

image001 (4)

اس فلم کے لیے کترینہ کیف نے اپنے بالوں کو سرخ رنگ لیاہے، جبکہ فلم کے ہیرو ادیتیہ رائے کپور نے اپنے مشہور سکس پیکس والے کثرتی بدن کے بجائے اپنے جسم کو ایک مناسب وضع دینے کی کوشش کی ہے جس کے لیے انھوں نے خاص قسم کی ورزشیں بھی اختیار کی تھیں۔

فلم کے بارے میں کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھیں اس فلم سے ‘بہت زیادہ توقعات’ ہیں۔

پاکستان میں اس فلم کے ڈسٹری بیوٹرز ‘ڈسٹری بیوشن کلب’ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے