ٹیپو شریف دوبارہ موسیقی کی دنیا میں

معروف اداکار سید یورگک ٹیپو شریف نے اپنے نئے گانے ‘لمحے’ کی ریلیز کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے۔ گانے کے ساتھ ہی اس کی میوزک ویڈیو بھی لانچ کی گئی ہے۔
Tipu Clip 2
ٹیپو شریف نے آخری بار بینڈ ‘تین نکتے’ کے ساتھ گانے ‘کملی’ میں گایا تھا۔ اس کے بعد وہ اداکاری میں مصروف ہوگئے لیکن ساتھ ہی اپنی نئی البم ‘الہام’ پر بھی کام کرتے رہے۔
لمحے ان کی اس نئی البم کا ہی ایک گانا ہے، جسے ایک خوبصورت دھن پر ترتیب دیا گیا ہے۔ گانے کی شاعری ایک عام آدمی کی زندگی سے متعلق ہے، جس میں بتایا گیاہے کہ ہماری زندگی میں مختلف لمحات آتے جاتے رہتے ہیں لیکن کچھ خاص لوگ ان لمحات کو قیمتی بنادیتے ہیں۔
ٹیپو شریف کا کہنا ہے کہ ‘لمحے’ ہر نسل کے لوگوں کے لیے ہے، جس کی سادہ سی دھن سے ہر کوئی اپنا تعلق جوڑ سکتا ہے۔
Tipu Clip 12
‘مجھے یقین ہے کہ ہر شخص کی کوئی نہ کوئی یاد ایسی ضرور ہوتی ہے جو ان کے لیے خوشی کا باعث ہوتی ہے اور ‘لمحے’ ان کو انھی یادوں میں واپس لے جائے گا۔’
ٹیپو شریف کی اس نئی البم کی ریلیز اس سال گرمیوں میں متوقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے