بیجنگ: چینی ماہرین کی جانب سے ایک ایسا چارجر تیار کرلیا گیا ہے جو آپ کے موبائل فون کو بس پانچ منٹ میں چارج کردے گا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ چارجر آپ کے موبائل فون کی بیٹری کو چار گنا بڑھا بھی دے گا۔
ذرائع کے مطابق ڈیش اے ایس اے پی ( ایز س±ون ایز پاسیبل) نامی چارجر کو چینی ماہرین نے تیار کیا ہے اور اس چارجر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بیٹری چارجر یوایس بی پورٹ اور دیگر آلات سے چارج ہوسکتا ہے۔