کراچی : فی تولہ سونے کی قیمت میں 7800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 7800 روپے اضافے سے 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 6 ہزار687 روپے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار893 روپے ہوگیا ہے۔
مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 78 ڈالر اضافے سے 4744 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔