دریائے چناب میں بڑے سیلاب کا خدشہ، پنجاب ہائی الرٹ

لاہور: محکمۂ ایریگیشن پنجاب نے بتایا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ہیں، جس کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

محکمۂ ایریگیشن نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر سیالکوٹ اور وزیر آباد سمیت دریائے چناب کے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد پیرزادہ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سیلابی ریلہ دریائے چناب میں وزیر آباد کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بڑے سیلاب کے خدشے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے، جبکہ بھارت سے آنے والے پانی کے باعث دریائے چناب میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے، سرکاری ہدایات پر عمل کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے