حالیہ دنوں میں پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے نتیجےمیں دونوں ممالک کی سینما انڈسڑ ٹری میں بھی تعاون جاری ہے اور دونوں ممالک کے اداکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
حال ہی میں مشہور پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ نرگس فاخری دبئی میں ایک شوٹنگ میں مصروف پائے گئے۔ لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ سکرین کی یہ حسین جوڑی کسی پاکستانی یا بھارتی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھی، یا کسی ہائی پروفائل برانڈ کے کمرشل کی شوٹ میں۔
خیال رہے کہ بھارتی فلم راک سٹار سے شہرت پانےوالی نرگس فاخری پاکستان کی ایک مشہور موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور اس کے اشتہار میں بھی کام کرچکی ہیں۔
نرگس فاخری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔