پاکستانی سفیر کی امریکی کاروباری وفود سے اہم ملاقاتیں

شکاگو (شازیہ نیئر): امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کے معدنی شعبے، پنک سالٹ اور سرجیکل آلات میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

رضوان سعید شیخ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ معدنی وسائل میں ویلیو ایڈیشن کے لیے امریکی سرمایہ کاری اہم ہے۔

انہوں نے پاکستانی پنک سالٹ کی برآمد کے لیے 200 ملین ڈالر کے جاری مشترکہ منصوبے کا خیرمقدم کیا اور میرکل سالٹ ورکس کلیکٹو کے صدر سے ملاقات میں پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (PMDC) کے ساتھ جاری شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی سفیر نے نیپر وِل میں پاکستانی سرجیکل آلات کی فنشنگ، پیکیجنگ اور ڈسٹری بیوشن مرکز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرجیکل آلات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور ہنرمندی کے فروغ کی ضرورت ہے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی توجہ سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، ہنرمندی اور ویلیو ایڈیشن پر مرکوز ہے۔

بعد ازاں پاکستانی سفیر نے پاک امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے