بھارت: کولکتہ کےہوٹل میں آگ، کئی زندگیاں لپیٹ میں آ گئیں

بھارتی شہر کولکتہ میں ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں بچے سمیت 9 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بنگلادیشی شہری بھی شامل تھے، جو طبی علاج کے لیے کولکتہ آئے ہوئے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر ہوٹل کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی جس پر 1 گھنٹے کے اندر قابو پا لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران تقریباً 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہوٹل میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے