اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا نیا خطرہ، تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے سبب راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 25 فٹ سے تجاوز کرگئی۔

گوالمنڈی میں بھی پانی کی سطح 18 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے