چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ

بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز چمن کے قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے