شیڈول فور میں شامل افراد کی سفری وشناختی دستاویزات منسوخ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد……حکومت نے شیڈول فور میں شامل افراد کی سفری اور شناختی دستاویزات منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملک کی بد نامی کا باعث بننے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شیڈول فور میں شامل کالعدم تنظیموں کے ارکان ، انسانی اسمگلرز اور جرائم پیشہ افراد کے قومی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیے جائیں،انہیں موبائل فون سمز جاری ہوں گی اور نہ ہی بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں استعمال کرنے کا اختیار ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے اسلام آباد میں جرائم کی شرح کم کرنے میں مدد مل رہی ہے، اسلام آباد پولیس میں نئے بھرتی ہونے والوں کو پاک فوج سے تربیت دلائی جائے گی، اسلام آباد انتظامیہ کو کوائف فراہم نہ کرنے والی نجی سیکیورٹی کمپنیز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افراتفری پھیلانے والوں کی کوششوں کے باوجود ملک میں امن امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے