اردو ون کے نئی ڈرامہ سیریل ‘ تم کون پیا’ کی کاسٹ اور میڈیا کی بات چیت کے لیے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
ٹریلر دکھائے جانے کے بعد ڈرامے کی کاسٹ اور عملے نے میڈیا سے ڈرامے میں اپنے کردار اور تجربات کے بارے میں بات کی۔
اس تقریب کا سب سے اہم پہلو ڈرامے کی مرکزی کاسٹ عمران عباس اور عائزہ خان کی موجود گی تھی جنہوں نے صحافیوں کے سوالات کے انتہائی کھل کر جوابات دیے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ حنا بیاد، محد قوی خان اور عذرا محی الدین بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔
ڈرامے کی کہانی مایا ملک کے ناول سےماخوز ہے جس کی ہدایات یاسر نواز نے دی ہیں۔
عائزہ خان اپنی شادی اور بچی کی ولادت کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے سکرین سے غائب تھیں اور یہ سیریل ان کی ٹی وی سکرین پر دوبارہ واپسی کا آغاز بھی ہے۔
‘تم کون پیا’ مارچ کے آخری ہفتے سے اردو ون پر نشر کیا جائے گا۔
تقریب کے انعقاد اور اور پی آر کی ذمہ داری سٹار لنکس کی شہاز رمزی نے ادا کی تھیں۔