اسلام آ باد: سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم 7 ہزار 973 وفاقی ملازمین نادہندہ نکلے۔
ذرائع کے مطابق نادہندگان میں کراچی 74 اعشاریہ 26 فیصد شرح ( 5317)کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ اسلام آباد میں 2169، لاہور 404، پشاور 57 اور کوئٹہ کے 26 ملازمین بھی نادہندہ ہیں۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ اسٹیٹ آفس نے کرایہ ادا نہ کرنیوالے ملازمین کے مکانوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مزید برآں کرائے کی عدم ادائیگی پر نادہند گا ن کو نو ٹس جاری کردیے گئے ہیں۔