بچی کو بیگ میں چھپا کر جہاز میں سفر کی کوشش

فرانس کے دارالحکومت پیرس سے استنبول جانے والی ائیر فرانس کی فلائٹ میں ایک خاتون نے چار سالہ بچی کو اپنے دستی سامان میں چھپا کر سفر کرنے کی کوشش کی۔
ائیرلائن کا کہنا ہے کہ بچی بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہی تھی اور اس کی موجودگی کا پتہ پیر کی شب لگا تھا۔

ائیرپورٹ ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کہا ہے کہ خاتون فرانس کی مکین تھیں اور وہ ہیٹی سے ایک بچے کو گود لینے کے مراحل سے گزر رہی تھیں۔
اے ایف پی نے مزید لکھا ہے کہ فضائی سروس کے حکام نے فرانسیسی حکام کو بتا دیا تھا تاہم پراسیکیوٹر نے الزامات عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی سامنے آیا ہے کہ خاتون استنبول کے ٹرانزٹ زون میں تھیں تاہم انھیں بچے کے ہمراہ جہاز میں چڑھنے سے روک دیا گیا۔
اس کے بعد انھوں نے نئی فلائیٹ کے لیے ٹکٹ لیا اور بچے کو بیگ میں چھپا لیا۔
جہاز میں جانے کے بعد خاتون نے بیگ جس میں بچہ موجود تھا کو اپنے پاؤں میں رکھ دیا اور اس پر کمبل ڈال دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون جب بیت الخلا جانے لگیں تو دوسرے مسافروں کو پتہ چل گیا۔
جس بیگ میں بچے کو چھپایا گیا وہ کپڑے کا بیگ تھا۔ انھوں نے جیسے ہی بیگ کو کھولا جہاز میں خاتون کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر نے دیکھا کہ بیگ کے اندر کوئی چیز حرکت کر رہی ہے۔

اس کے بعد انھوں نے جہاز کے عملے کو مطلع کیا اور یوں بیگ سے بچہ برآمد ہوا۔
خاتون اور بچی کو فرانس کے فضائی اڈے پر تحویل میں لیا گیا جبکہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے