لندن ……برطانوی میگزین نے حال ہی میں دنیا کے مہنگے ترین اور سستے ترین شہرون کی فہرست جاری کی ہے ، جس میں کراچی کو دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر قراردیا گیا ہے۔
دی اکنامسٹ کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سنگا پور پہلے نمبر پر ہے جبکہ افریقی ملک زیمبیا کے دارالحکومت ‘لوساکاکوسستا ترین شہرقرار دیا گیا ہے۔
دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر زیورخ(سوئٹزرلینڈ)، تیسرے پر ہانگ کانگ جبکہ چوتھے اورپانچویں پر بالترتیب جنیوا اور پیرس موجود ہیں۔
اس فہرست میں مہنگے شہروں میں لندن، ڈنمارک ، سیؤل اور لاس اینجلس ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ رپورٹ میں جب دنیا کے سب سے سستے شہروں کا ذکر آیا تو ‘لوساکا کو سستا ترین شہر ٹھہرایا گیا جبکہ پاکستان کا صنعتی مرکز شہر کراچی دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے، فہرست میں بھارت کے چار شہر بنگلور، ممبئی، چنائی اور نیو دہلی بھی شامل ہیں۔