گلے پر چھری رکھ دی جائے تب بھی ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کا نعرہ نہیں لگاؤں گا: بھارتی مسلم رہنما

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھارتی شدت پسند تنظیم ’’آر ایس ایس‘‘ کی جانب سے اسکولوں میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے گلے پر بھی چھری رکھ کر یہ نعرہ لگوائے تو نہیں لگاؤں گا۔

بھارت پارلیمنٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مہاراشڑا میں ایک جلسہ عام میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور وہ برملا اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے اس کے لیے آر ایس ایس کو جو کرنا ہے کرلے۔ اویسی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میرے گلے پر چھری رکھ کر بھی کہے کہ یہ نعرہ لگاؤ تو وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے جب کہ وہ عشرت جہاں کے خاندان کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو شدت پسند دہشت گرد بھارتی تنطیم آر ایس ایس کے سربراہ نے بیان دیا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کو بھارت کی جے ماتا کا نعرہ سکھایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے