معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے اے آر وائی زندگی پر ‘سلام زندگی’ کے نام سے ایک نئےمارننگ شو کا آغاز کردیا ہے۔
اس شو کا پہلا سپیشل پرواگرام اتوار کی شام اے آر وائی زندگی پر لائیو یش کیا گیا۔جس میں اے ار وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر بھی موجود تھیں۔شو میں دیگر فنکاروں اور پروگرام کی پروڈکشن ٹیم نے بھی شرکت کی۔
فیصل قریشی اس سے قبل ٹی وی ون پر بھی ایک کامیاب مارننگ شو کرچکے ہیں۔ ڈراموں اور فلموں کی شوٹ کی وجہ سے وہ مارننگ شو سے دور ہوگئے تھے لیکن اب وہ ایک نئے آئیڈیا اور سیٹ کے ساتھ اے آر وائی زندگی پر دوبارہ موجود ہیں۔
یہ مارننگ شو 14 مارچ سے ہر پیر سے جمعے تک صبح نو بجے اے آر وائی زندگی پر پیش کیا جائے گا۔
یہ مارننگ شو اے آر وائی کی نئی سہ ماہی کا حصہ ہے۔