آئی آر کے فلمز اور ایم ایچ پروڈکشن کے اشتراک سے بنائے جانے والی نئی فلم ‘جانان’ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم کی ہدایات اظفر جعفر نے دی ہیں جبکہ کہانی عثمان خالد بٹ نے تحریر کی ہے۔
آئی آر کے فلمز کی پروڈکشن ٹیم میں عمران کاظمی، ریحام خان، حریم فاروق اور منیر حسین شامل ہیں۔
اظفر جعفر، عثمان خالد بٹ اور عمران کاظمی اس سے قبل ۲۰۱۳ میں فلم ’سیاہ‘ بھی بنا چکے ہیں۔
فلم کی اہم کاسٹ میں ارمینا خان، علی رحمان، اور بلال اشرف شامل ہیں۔
فلم کے ڈسٹری بیورز اے اے آر وائی فلمز ہیں۔
فلم کا پہلا ٹیزر یا ایک جھلک 18 مارچ کو جاری کر دی جائے گی۔