پاکستانی سپر سٹار فواد افضل خان کی دوسری بالی وڈ فلم ’ کپور اینڈ سنز‘ آج پاکستان اور بھارت میں ریلیز ہورہی ہے۔ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ سدھارتھ ملہوترہ اور عالیہ بھٹ اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رشی کپور بھی ۹۰ سالہ بوڑھے کے منفرد کردا میں موجود ہیں جس کے لیے ان کا خاص میک اپ کیا گیا ہے۔
فلم میں رشی کپور ہی مسٹر کپور ہیں جن کے خاندان کے گرد فلم کی کہانی گھومتی ہے۔
فواد خان اور سدھارتھ ملہوترہ رشی کپور کے پوتوں کا کردا ادا کررہے ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں جبکہ فلم کی کہانی اور ہدایات شکن باترا کی ہیں۔
فلم سے قبل اس کے پوسٹر، ٹریلر ار دو گانے ’کر گئی چل اور ’بولنا‘ ریلیز کئے جاچکے ہیں۔
فلم کو فوکس سٹار سٹوڈیو کے بینر تلے ریلیز کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں اس فلم کی ڈسٹری بیوشن کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کے پاس ہیں۔