تین بہادر کا دوسرا حصہ

پاکستانی آسکر آیوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹد فلم ‘تین بہادر’ کے دوسرے حصے ‘تین بہادر: دی ریوینج آف بابا بالم’ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی فلمز اور وادی اینیمیشن کے اشتراک سے بنائے جانے والی فلم کے دوسرے حصے میں ‘مٹھو’ نامی ایک نئے کردار کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس فلم کے اینیمیٹڈ کرداروں کی وائس اوورز فہد مصطفیٰ ، بہروز سبزواری، ثروت گیلانی، احمد علی بٹ، زیباشہناز، اور علی گل پیر کی آوازوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

فلم تین بہادر سیریز کا پہلا حصہ 22 مئی 2015 کو پاکستان بھر کے ڈیجیٹل سینماؤں میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تین بہادر کے دوسرے حصے کی ریلیز اس سال دسمبر میں متوقع ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے