ٹیلیویژن اور سٹیج کی باصلاحیت اداکارہ ثانیہ سعید کو پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی ان خواتین میں شمار کیا جاتا ہے جنھوں نے ڈرامے اور سٹیج کے زریعے معاشرے میں عورت کے مظلوم اور پسے ہوئے مقام کی نشاندہی کی ہے۔
لیکن ثانیہ سعید جیو ٹی وی کی نئی ڈارمہ سیریل مورمحل میں ایک مختلف کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ اس دڑامےمیں ثانیہ نے ایک غیبی مخلوق کا کردار ادا کیا ہے جس کے پاس روحانی ذریعے سے مستقبل کا حال بتانے کی طاقت ہے۔
اپنے اس کردار کے بارے میں ثانیہ کا کہنا ہے کہ ’میں نے ایسا اچھوتا کردار پہلے کبھی نہیں کیا۔‘
ثانیہ مزید کہتی ہیں ’میں نے اس کردار میں کچھ نیا دکھانے کی کوشش کی ہے۔ اس میں میری آواز، ،میری حرکات و سکنات دیگر تمام کرداروں سے مختلف ہیں۔‘
پاکستانی ڈرامے کی عورت کو زیادہ تر ایک مجبور اور مرد کا محکوم دکھایا جاتا ہے۔ لیکن ثانیہ کہتی ہیں کہ ان کا یہ کردار ان ساری حدود سے بالا تر اور تمام قیود سے آزاد ہے۔
مور چالیس اقساط پرمشتمل دوسو سال قبل کے زمانےمیں بنایا گیا ایک ڈارامہ ہے جس کا مرکزی خیال عمران اسلم کا ہے اور جسے معروف شاعر سرمد صہبائی نے تحریرکیا ہے۔ ڈرامے کے ہدایت کار ہمسفر اور فلم منٹو سے شہرت پانے والے سرمد کھوسٹ ہی جبکہ اسے بابر جاویدنے پروڈیوس کیا ہے۔
مور محل جلد ہی جیو ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔