سر پھرے آشفتہ سر

قوم پھر شریف برادران کی "حق حلال” کی کمائی کے پیچھے پڑ گئی ہے…جو ان بیچارے بھائیوں اور ان کی اولادوں نے برسوں کی محنت کے بعد کمائی ہے… کیا محنت نہیں کی ان بھائیوں نے…. سعودیہ میں عربوں کے بچوں کو ٹیوشن پڑھا کے، ان کے اونٹ نہلا کے، حرم کے باہر اجوہ کھجوروں کا ٹھیلا لگا کے کچھ ریال جمع ہوئے تو ایک شگرمل لگائی… پھر اس شگر مل کو بیچ کے ان کے فرزند_ارجمند اور دختر_نیک اختر زوجۂ صفدر نے کچھ آف شور کمپنیز بنائیں…. کچھ حقیر سی لندن میں پراپرٹیز خریدیں … اس پر عمران خان جیسے لوگوں کا اتنا واویلا… سمجھ سے باہر.

ارے عمران خان !

تمہیں کیا پتہ کہ مٹی کی محبت میں ہم "سر پھروں نے” ….معافی چاہتا ہوں…. ہم آشفتہ سروں نے،

وہ قرض چکائے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے…”

یہ بات افتخار عارف نہیں کہہ رہے بلکہ نواز شریف کہہ رہے ہیں…اور سچ کہہ رہے ہیں…ہاں البتہ یہ بات الگ ہے کہ ان آشفتہ سروں نے مٹی پر جو قرض چڑھائے ہیں وہ مٹی کے سپوت نسل درنسل چکائیں گے…

ہمارے وزیر اعظم نے اپنے آپ کو قوم کے سامنے پیش کر دیا… اور ایک سابق جج کی سربراہی میں عدالتی کمیشن بھی قائم کر دیا… قوم کو اور کیا چاہئیے…. افسوس کے آئس لینڈ کے وزیر اعظم کو عدالتی کمیشن کی نہ سوجھی… اس پاگل کے بچے نے اسمبلی ہی توڑ کے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا … یہ الگ بات ہے کہ وہاں کے صدر نے ابھی یہ منظور نہیں کیا… یہ گوروں کو سیاست ویاست نہیں آتی … سالے جلدی غیرت میں آجاتے ہیں … ہماری پنجابی فلم کے مولا جٹ کی طرح … بتاؤ… اتنی سی بات پر کوئی استعفی دیتا ہے… ہمارے ہاں تو حکمرانوں پر کرپشن کے علاوہ قتل کے بھی مقدمے ہوتے ہیں … مجال ہے تو ٹس سے مس ہوں.. آفرین ہے ان آشفتہ سروں پر.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے