رواداری کی ضرورت ہے

آئین پاکستان میں ہر شہری کو جان مال اور عزت کا تحفظ دیا گیا ہے۔ مذہبی آزادی بھی بلاتفریق ہر ایک کو یکساں طور پر حاصل ہے اور یہ نظریہ در حقیقت اسلام ہی کا دیا ہوا ہے۔

اسلامی تعلیمات پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ سب سے زیادہ اسلام نے کیا ہے۔

وطن عزیز میں بھی ہر شخص کو یکساں طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے۔

ابھی چند روز قبل ہندوں کا مذہبی تہوار ،،ہولی،، منایا گیا جس پر سندھ حکومت نے انتہائی فراخ دلی اور وسعت ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی اقلیتی مطالبہ کے سندھ بھر میں عام تعطیل کااعلان کردیا اور وزیر اعلی سندھ جناب سید قائم علی شاہ صاحب نے اس چھٹی کی جو ٹھوس وجہ بیان کی وہ سن کر مزید تعجب ہوا سائیں فرماتے ہیں : ،،بلاول بھٹو زرداری صاحب کی خواہش پر عام تعطیل کا اعلان کیا ،،

گویا حکومت بچوں کا کھیل تماشہ ہے اور تفریح کی چیز ہے۔جس طرح ناسمجھ بچے کسی چیز پر ضد کریں یا پھر اپنی کسی خواہش کا اظہار کریں اور والدین بنا سوچے سمجھے اس کو جھٹ سے پورا کردیں۔یہاں بھی معاملہ بعینہ اسی طرح ہوا حکومت نے بلا تامل و تدبر کے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سلسلہ یہاں تک نہیں رکا بلکہ اس جشن کو منانے کیلیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین جنا بلاول بھٹو زرداری صاحب بڑے جوش و خروش سے شریک ہوئے۔اور خطابت کے جوہر دکھاتے ہوئے فرمانے لگے : ،،بھارت میں اقلیت سے صدر ہوسکتا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ،،

اس قدر واضح سی بات تو قانون پڑھنے والا ادنی سا طالب علم بھی جانتا ہے کہ اس ملک کے وزیر اعظم اور صدر غیر مسلم نہیں ہوسکتے۔ستم بالائے ستم یہ کہ آیئن پاکستان جو جناب کے ،، نانا ،، کا پیش کردہ ہے اس میں کس قدر وضاحت کے ساتھ یہ شق موجود ہے کہ ،، صدر اور وزیر اعظم دونوں کے لیے مسلمان ہونا ضروری ہے ،،

اب موصوف کے اس بیان کو بچگانہ ذہنیت کا تسلسل سمجھیں یا پھر ؟؟

سندھ حکومت کی رواداری کی روش بہت اچھی اور قابل تحسین ہے مگر خدا را اس روداری میں بھی رواداری کی ضرورت ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے