ارکان پارلیمنٹ نے آئی ایم ایف کو بھی رلا دیا

قومی یکجہتی کی اس سے ”شاندار” مثال کم ہی دیکھنے کو ملی ہے _جو گزشتہ کل پارلمنٹ میں دیکھی گئی _ عوام کے ”وسیع تر مفاد” میں اب ایک رکن پارلیمنٹ” صرف” ساڑھے سات لاکھ روپے سکہ رائج الوقت الباکستانی میں اس ”امیر ” قوم کو پڑے گا _

ویسے غم نہ کریں _ جس قوم کا آئی ایم ایف بھی ”مقروض” ہو _اس ملک کے رکن پارلیمنٹ کا اتنا تو ”سٹیٹس ” بنتا ہے _

اب دیکھے نا جب الیکشن کے دوران وہ آپ کے ساتھ ڈابے ، فرش اور ٹوٹی چارپائیوں پر بیٹھ کر ”فوٹو سیشن ” کروا کر آپ کو عزت بخشے گے اور ساتھ ہی ”قصرنفسی ” کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوۓ کہتے ہیں "ہم تم سے ہیں ”

الیکشن کے بعد ”تم” ”ہم” کی جگہ لےجاتا ہے اور جملہ کچھ یوں بنتا ہے _”تم ہم میں سے نہیں ” _ اب اکانومی کلاس کے بجاۓ بزنس کلاس کے ٹکٹ کے حق دار تو بنتے ہیں نا ؟؟ وہ بھی ایک ،دو نہیں سال بھر کے صرف ”٣٠ ” ٹکٹ _

آئی ایم ایف کی ” عالم رویا” سے آواز آتی ہے ظالموں تنخواہ بڑھانے کا کہہ کر ہمیں مزید ”مقروض ” کر گے ہو _

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے