جرمنی کے سینیما کمپلیکس میں ’مسلح شخص کی فائرنگ‘

اطلاعات کے مطابق جرمنی کے مغربی علاقے میں ایک نقاب پوش مسلح شخص نے ایک سینیما میں فائرنگ کی ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق اس شخص نے فرینکفرٹ کے قریب ویرنہیم کے کینوپولس کمپلیکس میں گولی چلائی ہے۔

اس واقعے میں کم از کم 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جو مبینہ طور پر آنسو گیس سے زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مسلح شخص سینیما کمپلیس کے اندر موجود ہے جبکہ پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ وہ حملہ آور اکیلا ہے یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی لوگ ہیں اور اس نے کسی کو یرغمال بھی بنایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے