امریکی شہر ہیوسٹن میں ہونے والاتجارتی شو بری طرح ناکام

تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن میں ہونے والے ٹریڈ شو میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے بہترین انتظامات کا یقین دلایا گیا لیکن ناکافی انتظامات اور تشہیری مہم کے باعث یہ ٹریڈ شو بری طرح ناکام ہوا اورمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ شو میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سےایسے لوگوں کو نوازا گیا جن کا مقصد صرف سیر و تفریح تھا جبکہ ہیوسٹن میں مطلوبہ خریدار بھی نہیں آئے جس کے باعث ہمیں شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی جانب سے تشہیری مہم ناکافی تھی جسکے باعث حقیقی خریداروں کو ٹریڈشو کے حوالے سےمعلومات نہیں مل سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈ شو کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ڈیزائنرز کو نظر انداز کرنا تھا ۔ شو میں کوئی بڑا نام شامل نہیں کیا گیا جبکہ شو کے انتظامات بھارتی خاتون کو دئیے گئے۔ بلڈرعادل جو کہ کراچی سےتعلق رکھتے ہیں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمعہ بازار بھی بہتر ہوتا ہے اس ٹریڈ شو سےجو ہیوسٹن میں کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیسے سنجیدہ تاجروں کے لئے یہ معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ہم پاکستانی مصنوعات کے لئے بیرونی منڈیوں تک پہنچنا چاہتے ہیں لیکن اگر اسی طرح نقصان پہنچایا جاتا رہا تو آئندہ تاجر راولپنڈی چیمبر آف کامرس پر اعتبار نہیں کر سکیں گے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ہمایوں پرویز سےجب اس حوالے سے بات کی گئی تو انکے پاس کوئی خاطر خواہ جواب بھی نہیں تھا ۔ اور ٹریڈ شو کے حوالے سےانکا کہنا تھا کہ ٹریڈ شو کے لئے خورشید برلاس کی نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور کوشش کی گئی تھی کہ ہیوسٹن کےمقامی چیمبر کی بجائے زاتی طور پر خریداروں تک پہنچا جائے۔ جبکہ اشیاء کے معیار اور بین الاقوامی مانگ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے حوالے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ذمہداری ہماری نہیں ہے۔ بلکہ یہ اشیاء کے تاجروں کی ذاتی ذمہ داری ہے۔ ہم صرف انہیں ویزا کے اجراء کے لئے لیٹر جاری کرتے ہیں جو ایمبیسی کے لئے ضروری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے