کویت میں تعنات ترک ملٹری اتاشی سعودی عرب سے گرفتار

[pullquote]سعودی عرب نے ترک حکومت کی درخواست پر کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی میکائیل اوگلو کو جرمنی روانگی سے قبل دمام کے ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا ہے۔[/pullquote]

عرب ٹی وی کے مطابق ترک ملٹری اتاشی ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم شہر سے ہوتے ہوئے جرمنی کے ڈیسلڈروف شہر میں جانے کی تیاری کررہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر کویت کے اخبار ’الرائی العام‘نے بتایا ہے کہ ترکی کے ٹی وی ’خبر ترک‘ نے حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث شخصیات کے عہدوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، ان میں کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی کا نام بھی شامل ہیں۔

ممکنہ طور پر کویت میں ترک ملٹری اتاشی کی گرفتاری حکومت کے خلاف فوجی بغاوت میں تعاون کے شبے میں عمل میں لائی گئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے