‘اس دن کے منتظر ہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان’

[pullquote]مظفرآباد: وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس دن کا انتظار ہے جب کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے۔[/pullquote]

اوپن ہارٹ سرجری کے بعد مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں اپنے پہلے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج وہ معرکہ مارا ہے، جس کا تصور وہ لوگ نہیں کرسکتے جو یہاں بیٹھے ہیں، ان کا کہنا تھا، ‘آزاد کشمیر والوں آپ نے دل خوش کردیا’۔

[pullquote]وزیراعظم کا کہنا تھا، ‘جیسے ہی مجھے رات کو انتخابات کا نتیجہ موصول ہوا اور آزاد کشمیر میں کامیابی نظر آنی شروع ہوئی تو میں نے سوچا کہ میں کل مبارکباد دینے کے لیے جاؤں گا’۔ ان کا کہنا تھا، ‘مجھے کہا گیا کہ آپ پرسوں چلیں جائیں تو میں نے کہا، ‘مجھ سے انتظار نہیں ہوتا، پرسوں تک کون انتظار کرے۔’ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ان کے لیے بہت دعائیں کیں، جس کے لیے میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منفی سیاست کرنے والے لوگوں کو بھی آزاد کشمیر میں متعارف کروانے کی کوشش کی گئی لیکن یہاں کے عوام کو سلام ہے کہ وہ ان باتوں میں نہیں آئے اور مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا۔[/pullquote]

یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گذشتہ روز ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا۔
قیاس آرائیاں تھیں کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مینڈیٹ تقسیم ہوگا ، لیکن مسلم لیگ (ن) نے اپنی بڑی حریف جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو زیادہ تر اضلاع میں شکست سے دوچار کیا۔ مظفرآباد میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے لیے بہت سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات کی۔

اپنی تقریر کے اختتام پر وزیراعظم نواز شریف نے ‘پاکستان زندہ باد’ کے ساتھ ساتھ ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزادی مقبوضہ کشمیر’ کے لیے بھی نعرہ لگایا اور کہا ہم اپنے کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے