پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں۔
دیگر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
حادثے میں نیپالی، پاکستانی، چینی اور امریکی کوہ پیما لاپتہ ہوئے۔
وزیر سیاحت نیک نام کریم نے کہا ہے کہ براڈ پیک میں لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ سیاحت کی ٹیم لوجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے، 2 لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی ہیں۔
راڈ پیک پر حادثے کے بعد کے ٹو سر کرنے کی مہم مؤخر کردی گئی۔
کے ٹو پر موجود متعدد کلائمبرز کو آج رات چوٹی کے جانب پیش قدمی شروع کرنا تھی تاہم براڈ پیک پر حادثے کے بعد کے ٹو پر موجود تمام ٹیمیں فوری طورپر بیس کیمپ کے جانب واپس آرہی ہیں۔
براڈ پیک پر برفانی تودے تلے دبنے والے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، دیگر 6 کی تلاش جاری
کے ٹو پر موجود ٹیمیں بیس کیمپ واپس پہنچ کر براڈ پیک ریسکیو آپریشن میں مدد کریں گی۔
یاد رہے گزشتہ روز براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد 10 کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد اب تک 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں۔