کوہستان: گبرنالہ جالکوٹ کے پل میں ناقص مٹیریل کا استعمال، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس

[pullquote] کوہستان کے ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق نے گبرنالہ جالکوٹ گاوں کے پل پر ناقص کام کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکےذمہ داروں اور ٹھیکیدارکے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیاہے ۔
[/pullquote]

پل پر ناقص میٹریل اور غیر معیاری لکڑ کے استعمال سے محکمے کو لاکھوں کا نقصان جبکہ انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے ۔ اتوار کے روز اچانک دورے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ مفاد عامہ کے کاموں میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ، گبر نالہ پل کی حالت انہائی خستہ ہے اور انتہائی غیر معیاری مواد کے ساتھ پل بنایا جارہاہے ۔

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو فوری طورپر کاروائی کا کہا ہے جبکہ ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائیگی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ گبرنالہ کے راستہ میں دونوں پلوں کو اچھی معیار کے ساتھ تعمیر کیا جائیگا،جس کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو پندرہ دن کے اندر مکمل کرکے رپورٹ کرنے کا کہیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے