اسلام آباد: روال پنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور گرد و نواح کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی آج اور کل اسلام آباد، پنجاب، فاٹا، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی تھی۔
ژوب، قلات، میر پور خاص ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے،جبکہ سندھ اور بلوچستان میں کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔