زرداری کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی ڈاکٹر تنویر زمانی نے اپنی سیاسی جماعت بنا ڈالی

ڈاکٹر تنیور زمانی کا آل "پاکستان پیپلز مومنٹ” کے نام سے سیاسی جماعت کا اعلان

کرپشن،دہشت گردی اور دھرنا فری پاکستان بنانا چاہتی ہوں

ڈاکٹر تنویر زمانی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں  پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ "آل پاکستان پیپلز موومنٹ ” کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر رہی ہیں. اس موقعہ پر ڈاکٹر تنویر کے ہمراہ پارٹی صدر راجہ سہیل اختر سنی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر تنیور زمانی کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں میں کرپشن ، مایوسی اور ناامیدی کی فضاء قائم ہے . نوجوان طبقہ کو متحرک کرنے کے لئے ایک منظم پلیٹ فارم کی ضرورت تھی، جہاں نوجوان اپنی قابلیت اور اہلیت کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں۔ہماری پارٹی میں ٹکیٹ کے لئے پرسنل اکاونٹ میں پیسے ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے ہم میرٹ بیس پر خود اس کی مدد کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ” میرا تعلق ایک پارٹی سے تھا مگر اب نہیں ہوں، روٹی کپڑا مکان کی اب ضرورت نہیں، ہمیں کسی کشکول کی ضرورت نہیں ہے ہم کشکول فری پاکستان چاہتے ہیں، میں نے اپنی پارٹی میں ایسے لوگوں کو شامل نہیں کرنا ہے جن کو دو دن بعد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کرنا پڑے، لوگ پاکستان کے جھنڈے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، دھرنوں کے ذریعہ خواتین کو ڈھول کی تھاپ پر نچایا گیا، دھرنے، گانے ڈھول کی سیاست ختم ہونی چاہئے اور قادری صاحب کے دھرنے میں صرف ان کے مرید ہوتے ہیں۔”

Asif-Ali-Zardari-Tanveer-Zamani

ڈاکٹر تنویر زمانی کے بارے میں مشہور تھا کہ ان کی آصف زرداری سے خفیہ شادی ہے تاہم پیپلز پارٹی نے اس کی تردید کر دی تھی.

Tanveer-zamani-beautiful-pictures-10

ڈاکڑ تنویر کا مزید کہنا تھا وہ کون لوگ ہے جو آئین و قانون میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جس کی ضابطہ حیات قرآن سنت کے مطابق ہے اور اس میں کوئی تبدیلی کی گنجائش نہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف جنگ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی قابل تعریف ہے، جنرل راحیل اور پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہوں، اب وقت ہے کہ وردی والوں کے ساتھ بغیر وردی نوجوان بھی پاکستان کی ترقی اور کرپشن فری پاکستان کے لئے اپنا رول ادا کریں، میں نے تمام پارٹیوں میں موجود مایوس جوانوں کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کے زریعہ قوم کا مستقبل روشن کر سکوں۔

میری پارٹی میں اقلیتوں کے حقوق اور برابری کے لئے مکمل لائحہ عمل موجود ہے اور ہم پاکستان میں سب کو برابر دیکھنا چاہتے ہیں۔خواتین، تعلیم اور صحت پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔

Second-Wife-Of-Asif-Ali-Zardari-Is-Dr.-Tanveer-Zamani-Photos-Leaked-03

کشمیر مسئلہ پر ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پر پاک فوج اور حکومت ایک پیچ پر ہے جو کہ قابل تعریف اور اچھی بات ہے اور اگلے مرحلے میں کشمیر اور لاڑکانہ کے دورے کا بھی اعلان کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے