[pullquote]کراچی: سندھ اسمبلی کے ارکان آج نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کریں گے جس کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوگا ۔ ارکان اسمبلی نئے قائد ایوان کا انتخاب کریں گے ۔[/pullquote]
وزیر اعلیٰ کے لئے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ارکان اسمبلی ہاتھ اٹھاکر قائد ایوان منتخب کریں گے ۔ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نو منتخب وزیراعلی سے شام سات بجے گورنر ہائوس میں حلف لیں گے ۔