برمنگھم ٹیسٹ:انگلینڈ نے پاکستان کو 141رنز سے ہرادیا

انگلینڈ نے پاکستان کو برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 141رنز سے ہرادیا۔ اس طرح انگلینڈ نے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

میچ کے پانچوں اور آخری روز پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 343کے ہدف کے تعاقب میںناکام رہی اور پور ی ٹیم دوسری اننگز میں 201 پر ڈھیر ہوگئی۔

مجموعی طور پر گرین شرٹس نے 70اعشاریہ5اوورز کا سامنا کیا ۔پاکستان کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی سہیل خان 36رنز بناسکے۔اس سے قبل صبح کے سیشن میں انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 445رنز 6کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو 343کا ہدف دیا تھا ۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 2،سمیع اسلم 70،اظہر علی 38ک،یونس خان 4، کپتان مصباح الحق 10، اسد شفیق اور سرفراز احمد کوئی رن بنائے بغیر ، یاسر شاہ 7، محمد عامر 16پرپر آئوٹ ہوئےجبکہ راحت علی 15رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ووکس ، اسٹیون فن ، جیمز اینڈریسن ، اسٹورٹ براڈ اور معین علی نے دو دو وکٹ اپنے نام کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اورآخری ٹیسٹ اوول میں 11اگست سے کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے