[pullquote]بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔[/pullquote]
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بامباوالے کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اسلام آباد میں نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔
دوسری جانب بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے گوتم بمبا والے کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سارک کانفرنس میں بہت وقت باقی ہے، فی الحال بھارتی وزیر اعظم نے اس کانفرنس میں شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔