قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے شہر بند کرنا آئین کے منافی ہے ، پی ٹی آئی کے دو نومبر کے احتجاج میں شریک نہیں ہونگے ۔عمران خان اور وزیر اعظم دونوں کو سیاست کرنا نہیں آتی ،دونوں ملکی اداروں کو توڑنے جوڑنے پر لگے ہیں۔ پیپلزپارٹی مکمل طور پر پارلیمانی سیاست کر رہی ہے ۔
[pullquote]آرمی چیف کی تقرری میں تاخیر،کیا حکومت دھاندلی کا منصوبہ بنارہی؟[/pullquote]
اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاحکومت سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف کیوں نہیں بنا دیتی ، کیا حکومت اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتی ہے ؟ کیا حکومت آنے والے انتخابات میں دھاندلی کا کوئی نیا منصوبہ بنا رہی ہے جو اس اہم فیصلے میں تاخیر کا باعث ہے ۔ہم حکومت کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز نہیں دینگے ۔
[pullquote]
خفیہ اجلاس کی باتیں لیک کروانا درست نہیں ، فوج کو کمزور کروا کر کس کو خوش کیا جا رہا ہے[/pullquote]
پاناما لیکس پر حکومت کا بل بدنیتی پر مبنی ہے ۔خورشید شاہ نے کہا سولو فلائٹ لے کر عمران خان نے بڑی غلطی کی ہے ، وہ 2نومبر کو ناکام ہو جائیں گے کیونکہ سیاست میں کبھی سولو فلائٹ کامیاب نہیں ہوتی، عمران خان نے حکومت کو اپنے ہاتھ سے چابی دی ہے ، اب حکومت کو ایکشن لینے کا قانونی جواز مل گیا، خفیہ اجلاس کی باتیں لیک کروانا درست نہیں ، فوج کو کمزور کروا کر کس کو خوش کیا جا رہا ہے ۔