ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف

امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے،بین الاقومی جریدے نیوز ویک کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت میں کاروباری مفاد صدر بننے کے بعد ان کی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

بھارتی اخبار نے نیوز ویک کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی شہروں پونے اور گڑ گاؤں میں رئیل اسٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ 2011 ءمیں بھارت میں اپنے نام سے ایک 65 منزلہ ٹاور کی تعمیر کا معاہدہ بھی کرچکے ہیں، اس ٹرمپ ٹاور کے لئے زمین کی خریداری میں کچھ رولز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں اگر حکومت ان خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتی ہے تو اس کےٹرمپ کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ان کے خاندان کے افراد کے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے رہنماوں سے قریبی کاروباری تعلقات ہیں۔

جریدے کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن نے اپنے کام کا دائرہ کار جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر پھیلانے کا کہہ چکی ہےاور ان کی پاکستان اور بھارت کے حوالے سے پالیسی کا ان کے بھارت میں کاروبار سے براہ راست تعلق ہوگا۔

[pullquote]ہلیری کلنٹن کو ٹرمپ پر تین پوائنٹس کی برتری
[/pullquote]

امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔

امریکی میڈیا گروپ بلوم برگ کے نئے سروے کے مطابق مسز کلنٹن کو44 اور ٹرمپ کو 41 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے،سروےمیں مزید کہا گیا ہے کہ ہلیری کلنٹن کو خواتین،سیاہ فام،ہسپانوی نژاد امریکیوں اورنوجوانوں کی حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ یہ فرق اب سے چند ہفتے قبل کافی زیادہ تھا مگر گزشتہ دنوں اس فرق میں کمی آئی اوراب مسز کلنٹن کو صرف تین پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے