خیبر پختونخواہ کی سیاسی جماعتوں کا مغربی روٹ پر فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ
قومی اقتصادی راہداری پر خیبرپختونخواکی حق تلفی پر تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوگئیں اور وفاقی حکومت کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر خیبرپختونخوا کی تمام جماعتیں اکٹھی ہوگئیں پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔۔ جس میں وفاق سے مغربی روٹ پر فوری کام شروع کرنے کامطالبہ کیا گیا ہے
کل جماعتی کانفرنس نے وفاق سے ریلوے لائن،فائبرآپٹک کیبل اور گیس و تیل کا حق بھی مانگ لیا ۔۔۔۔اور خیبر پختونخوا میں 10ہزار میگاواٹ بجلی کو سی پیک میں شامل کرنے کی تجویزبھی پیش کردی
سیاسی جماعتوں نے پشاور کو بھی سی پیک سے منسلک کرنے کامطالبہ کیا ۔۔۔۔۔