سی پیک منصوبے میں شمولیت کے لیے بات چیت نہیں ہوئی: روس

روس نے پاکستانی ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی ایسی خبروں کو ’حقائق کے منافی‘ قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس پاکستان چین اکنامک کاریڈور میں شمولیت کے لیے پاکستان سے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ روس کے خفیہ ادارے کے اعلیٰ اہلکار پاکستان کا دورہ کر کے سی پیک منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے پاکستان حکام سے ’خفیہ ملاقاتیں‘ بھی کر چکے ہیں۔

چینی کنٹینروں کا پہلا قافلہ گوادر پہنچ گیا روسی دفتر خارجہ کا بیان نیو دہلی میں روسی سفارت خانے نے جاری کیا ہے۔

روسی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کے لیے اسلام آباد سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔روسی دفتر خارجہ کے مطابق سی پیک میں شمولیت کے لیے پاکستان اور روس کے مابین خفیہ ملاقاتوں کے حوالے سے خبریں ’حقائق سے مطابقت نہیں رکھتیں۔‘

روسی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ روس اور پاکستان کے تجارتی اور معاشی تعلقات کی اپنی اہمیت ہے اور دونوں ممالک انھیں مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی کمپنیاں میں کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں جن میں کراچی سے لاہورتک نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی ہے جسے پایہ تکمیل تک پہچایا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے