انگلش پریمیئر لیگ: چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ہرا دیا

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا ۔ مانچسٹر کے دو کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا گیا۔

مانچسٹر میں ہونے والے میچ میں ہوم ٹیم کو 45ویں منٹ میں اوون گول کے ذریعے برتری مل گئی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں چیلسی کی ٹیم چھا گئی ۔

ساٹھ ویں منٹ میں ڈیگو کوسٹا نے میچ برابر کر دیا ،صرف دس منٹ بعد ہی ولئین نے گول بنا کر چیلسی کو برتری دلائی،کھیل کے آخری لمحات میں ہازرڈ گول بنا کر چیلسی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح دلا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ چیلسی 14 میچز میں 34 پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے،مانچسٹر سٹی کے 30 پوائنٹس ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے