ساحر لودھی کی پہلی فلم راستہ

ٹیلی ویژن مارننگ شو میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے کراچی میں میڈیا کی موجوگی میں اپنی پہلی فلم راستہ کا ٹریلر جاری کیا۔

تقریب کی نظامت کے فرائض معروف کمپیئر موزنہ ابراہیم نے ادا کیے لیکن جب ساحر سٹیج پر تشریف لائے تو نظامت بھی خود ہی سنبھال لی۔

ساحرلودھی نے فلم کی تمام کاسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی محنت کی تعریف کرنے کے علاوہ فلم کے میڈیا پارٹنر ون فلمز اور ڈسٹری بیوٹرز ڈسٹری بیوشن کلب کی معاونت کو بھی سراہا جبکہ فلم کے اہم تعاون کار حبیب آئلز ملز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

15421037_1799265470314336_8592913169440711770_n

میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا خواب ایک ایسا ہسپتال بنانا ہے جو ان کی ماں کے نام پرہوگا اور جہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے گا جس کے لیے یہ فلم ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

راستہ ایک ایکشن اور رومینٹک فلم ہے جس میں ساحر لودھی کے علاوہ اعجاز اسلم، عبیر رضوی، ثنا فخر، صائمہ اظہر، سلیم معراج، شمعون عباسی، اور نوید رضا اہم کرداروں میں شام ہیں۔ فلم میں مطہیرہ کا آئٹم نمبر بھی شامل ہے۔ فلم کے ہدایت کار ساحر لودھی ہی ہیں جبکہ کہانی شاہد نقوی نے تحریر کی.

راستہ پاکستان بھر کے سینماؤں میں ۲۴ فروری ۲۰۱۷ کو ریلیز کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے